قیمتوں میں بار بار اضافہ ،ہنڈا 125کی نئی قیمت کتنی ؟؟

قیمتوں میں بار بار اضافہ ،ہنڈا 125کی نئی قیمت کتنی ؟؟
کیپشن: Honda 125 2023 Model Price in Pakistan, Specs, Features, and Changes
سورس: google

ایک نیوز :پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول اور فروخت ہونے والی بائیکس میں سے ایک ہنڈا 125 کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہونڈا 125 اپنے کم خرچ اور ری سیل کی وجہ سے ایک بہترین بائیک ہے تاہم حالیہ برسوں میں اس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اب ہنڈا سی جی 125(سٹینڈرڈ ماڈل) کی قیمت 2لاکھ 34ہزار 900روپے تک جا پہنچی ہے جب کہ ہنڈا سی جی 125(سپیشل ایڈیشن) کی قیمت 2لاکھ 82ہزار 900روپے ہو گئی ہے۔

اس بائیک کے فیول ٹینک میں 9.2لیٹر پیٹرول کی گنجائش ہے۔ اس کا ڈرائی ویٹ 100کلوگرام اور یہ بائیک بہترین مائیلج دیتی ہے۔ ہنڈا سی جی 125سٹینڈرڈ ماڈل 2023ء1 لیٹر میں 35سے 40کلومیٹر فاصلہ طے کرتی ہے۔