پاکستان انویسٹمنٹ پالیسی 2023: غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے بڑا اقدام

پاکستان انویسٹمنٹ پالیسی 2023: غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے بڑا اقدام
کیپشن: Pakistan Investment Policy 2023: A major initiative to increase foreign investment

ایک نیوز:  ختم کردی گئوفاقی حکومت کا غیرملکی اور ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے بڑا اقدام، وفاقی کابینہ نے پاکستان انویسٹمنٹ پالیسی 2023 کی منظوری  دے دی۔

کابینہ ذرائع کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ کی تیار کردہ سمری پر سرکولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی۔ ملکی تاریخ میں تیسری انویسٹمنٹ پالیسی ورلڈ بینک، انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن، وفاقی اور صوبائی اداروں کی مشاورت سے تیار کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے کم سے کم ایکویٹی کی شرح ختم کردی گئی ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اسلحہ اور آتشی انڈسٹری سمیت 6 صنعتوں کے علاوہ تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پورا منافع اپنے ملک کی کرنسی میں بیرون ملک بھیجنے کی اجازت ہوگی۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ نئی پالیسی کا مقصد 20 سے 25 ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔