ہونڈا موٹرسائیکل 125 کےنئے ایڈیشن کی قیمت میں بڑا اضافہ

ہونڈا موٹرسائیکل 125 کےنئے ایڈیشن کی قیمت میں بڑا اضافہ
کیپشن: Honda CG 125S 2024 Golden Edition price increased

ایک نیوز : مارکیٹ میں دھوم مچانے والےہونڈا 125( Honda CG 125S )گولڈ ایڈیشن کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہونڈا سی جی 125 ایس کی قیمت میں 10,000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد موٹرسائیکل کی نئی قیمت 292,900 ہوگئی ہے ، قبل ازیں اسکی اصل قیمت282,900 روپے تھی۔
CG 125S گولڈ ایڈیشن معیاری CG 125 ماڈل کے مقابلے میں ایک مخصوص ڈیزائن کا حامل ہے۔ہنڈا سی جی 125 کا نیا ماڈل 2024 لانچ کیا گیا جس میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ باریک بینی سے دیکھا جائے تو بائک میں سٹیکر کے علاوہ کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ بائک کے فریم اور انجن میں بھی معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ 
ہنڈا سی جی 125 ٹیگ لائن ‘پاور آف گولڈ’ کیساتھ لانچ کی گئی جس کا سائلنسر، سائیڈ کوور وغیرہ سب گولڈن رنگ کے ہیں۔نمبر پلیٹ، رجسٹڑیشن فیس سمیت دیگر خرچے ملا کر اس بائک کی قیمت 300,000 روپے تک پہنچ جاتی ہے۔
نئے ماڈل سی جی 125 میں کی گئی تبدیلیاں ذیل میں دی گئی ہیں:
فریش سٹیکر
سیٹ کا نیا ڈیزائن اور لمبائی
سپیڈو میٹر کا نیا ڈیزائن
فرنٹ شاکس اور ہب پر پینٹ
پاور آؤٹ پُٹ میں اضافہ وغیرہ