بنگلورو اسٹیڈیم میں ’’سب ایئر سسٹم‘‘، میدان میں پانی جمع نہیں ہوگا

بنگلورو اسٹیڈیم میں ’’سب ایئر سسٹم‘‘، میدان میں پانی جمع نہیں ہوگا

 ایک نیوز: چناسوامی اسٹیڈیم بنگلورو کا خصوصی نظام پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ورلڈکپ میچ کو بارش سے بچانے کیلیے تیار ہے۔

تفصیات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لیںڈ کیخلاف10 بجے شروع ہونے والے مقابلے کے دوران دوپہر 2بجے بارش کی پیشگوئی ہوئی ہے، اسٹیڈیم میں نصب ’’ سب ایئر سسٹم‘‘ میدان میں پانی جمع نہیں ہونے دے گا۔

اسٹاف کے مطابق بارش شروع ہوتے ہی یہ سسٹم خود بخود کام کرنا شروع کردے گا، بارش رکنے کے 15 سے 20 منٹ میں گراؤنڈ کو کھیل کے قابل بنا دیا جائےگا۔

’’ سب ایئر سسٹم‘‘ سے پانی کی نکاسی 36 گنا تیز ہوتی ہے، پائپس ایک منٹ میں 10 ہزار لیٹر پانی نکال سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں سب ایئر سسٹم 2016 میں نصب کیا گیا تھا۔