بنگلادیش پریمیئر لیگ ،مزید پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری

بنگلادیش پریمیئر لیگ ،مزید پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری
کیپشن: بنگلادیش پریمیئر لیگ ،مزید پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری

ویب ڈیسک:بنگلادیش پریمیئر لیگ ( بی پی ایل) کے لیے مزید پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری کردیے گئے۔
ذرائع کے مطابق عامرجمال ،صائم ایوب، محمد حسنین، محمد نواز اور عاکف جاوید کو بنگلادیش پریمیئرلیگ کے لیے این اوسی جاری کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد نے بھی این او سی کے لیے اپلائی کردیا ہے۔ان سے بی پی ایل فرنچائز بارہشال فارچیون نے رابطہ کیا ہے۔
اس سے قبل بنگلا دیش پریمیئر لیگ کیلئے محمد رضوان، بابر اعظم، حنین شاہ، فہیم اشرف، عثمان قادر، عبداللہ شفیق، وسیم جونیئر، عمران جونیئر، سلمان ارشاد ، شعیب ملک اور خوشدل شاہ کو این او سی جاری کیا گیا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی لیگز : فخر، نسیم شاہ سمیت کچھ کھلاڑیوں کو این او سی نہ مل سکا
واضح رہے کہ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کی شق کے مطابق کرکٹرز کو پی ایس ایل کے علاوہ صرف دو لیگز کھیلنے کی اجازت  ہے ۔ 
بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز 19 جنوری سے یکم مارچ تک کھیلے  جائیں گے۔