فیفاورلڈ کپ کوالیفائرراؤنڈ کیلئے میچ آفیشلزکااعلان

فیفاورلڈ کپ کوالیفائرراؤنڈ کیلئے میچ آفیشلزکااعلان
کیپشن: فیفاورلڈ کپ کوالیفائرراؤنڈ کیلئے میچ آفیشلزکااعلان

ایک نیوز:فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں پاکستان بمقابلہ سعودی عرب  کیلئے میچ آفیشلزکااعلان کردیاگیا۔

پاکستان بمقابلہ سعودی عرب کے میچ میں  بحرین کے حسن محفود بطور ریفری فرائض سرانجام دیں گے ۔ کرغستان کے کیمل توکابیو   میچ کمشنر ہوں گے۔

ترجمان فیفا کے مطابق ورلڈ کپ کوالیفائرراؤنڈ  میں پاکستان بمقابلہ سعودی عرب 6 جون کو  شیڈول ہے ۔ میچ جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔