محسن نقوی کا بگٹی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانےکااعلان

محسن نقوی کا بگٹی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانےکااعلان
کیپشن: محسن نقوی کا بگٹی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانےکااعلان

ایک نیوز:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بگٹی سٹیڈیم میں فلڈلائٹس لگانے کااعلان کردیا۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ نواب اکبر علی خان بگٹی سٹیڈیم کا دورہ،سابق نگران وزیر اعظم سینٹر انوارالحق کاکڑ بھی ہمراہ تھے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے گراؤنڈ  کا بھی معائنہ کیا۔  چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا 3 ماہ میں بگٹی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان کیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے  سٹیڈیم کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات دیں ۔

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ  بگٹی سٹیڈیم میں سہولتوں کو کم سے کم وقت میں بہتر  کیاجائے گا۔بلوچستان اور کوئٹہ کے عوام کے لئے کرکٹ کے ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے۔