تحریک انصاف نے بھی مخصوص نشستو ں کیلئے فہرست کی تیاری شروع کردی

تحریک انصاف نے بھی مخصوص نشستو ں کیلئے فہرست کی تیاری شروع کردی
کیپشن: تحریک انصاف نے بھی مخصوص نشستو ں کیلئے فہرست کی تیاری شروع کردی

ایک نیوز :قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کے حصول کے معاملے پر تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے لسٹوں کی تیاری کا عمل شروع کردیا ۔

 ذرائع کے مطابق سندھ ، بلوچستان ، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے خواتین اور اقلیتوں کے ناموں کا فیصلہ آج کیا جائے گا ، ابتدائی طور پر 55 ارکان کے ناموں کی لسٹ تیار کی گئی ہے ،  تحریک انصاف آج 55 مخصوص نشستوں کے ارکان کی لسٹ کو سکروٹنی کرکے حتمی شکل دے دی جائے گی ،  تحریک انصاف مخصوص نشستوں کے تحت 23 خواتین کے ناموں کی لسٹ آج فائنل کر لی جائے گی ،  تحریک انصاف خیبرپختونخوا اسمبلی کے مخصوص نشستوں کی لسٹ پہلے سے تیار ہے۔

ذرائع کےمطابق تحریک انصاف پنجاب اسمبلی کے لیے بھی خواتین کی مخصوص نشستوں کی لسٹیں تیار ہیں ، تحریک انصاف قومی اسمبلی کے لیے مخصوص نشستوں میں چار خیبرپختونخوا ، چار سندھ ، آٹھ پنجاب ، چار بلوچستان ، جبکہ تین بلوچستان سے نام فائنل کیے جائیں گے ،  تحریک انصاف نادیہ خٹک ، کنول شوذب ، صنم جاوید ، عالیہ حمزہ و دیگر اسیر خواتین کے نام ٹاپ پر رکھے جائیں گے ۔