صدارتی انتخاب،ق لیگ کی آصف زرداری کی حمایت کی یقین دہانی 

صدارتی انتخاب،ق لیگ کی آصف زرداری کی حمایت کی یقین دہانی 
کیپشن: صدارتی انتخاب،ق لیگ کی آصف زرداری کی حمایت کی یقین دہانی 

ایک نیوز :صدارتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم جاری،مسلم لیگ ق نے بھی صدارتی امیدوار آصف زرداری کی حمایت کی یقین دہانی کرادی ۔

اتحادی جماعتوں کے وفد یوسف رضا گیلانی،اسحاق ڈار،خورشید شاہ،سید نوید قمر ،راجہ پرویز اشرف کی ق لیگ کے رہنما چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آمد،چودھری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ نے استقبال کیا ۔

 و فد نے مسلم لیگ ق سے  صدارتی امیدوار آصف زرداری کیلئے ووٹ کی درخواست کی ۔

رہنما ق لیگ چودھری سالک کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھ اکہ اتحادی جماعتوں کے وفد کا شکرگزار ہوں۔چودھری شجاعت حسین سے بات ہوئی ۔وہ رواداری کی سیاست کرتے ہیں۔ہم سب نے مل کر ہی چلنا ہے، کسی کی ذاتی مفاد نہیں ۔صدارتی ا میدوار آصف زرداری کو ہی ووٹ دینے کا فیصلہ کیاہے۔

رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی کاکہنا تھاہ چودھری شجاعت اور انکی پارٹی کا شکریہ اداکرتا ہوں۔ان کی خاندانی روایات کے ہم قائل ہیں۔مل کر پاکستان کو بحرانوں سے نکالیں گے۔