شاہ محمود قریشی پیپلز پارٹی جوائن کررہے ہیں؟

شاہ محمود قریشی پیپلز پارٹی جوائن کررہے ہیں؟
ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ راجا ریاض نے یہ جھوٹی خبر پھیلائی ہے وہ آصف زرداری سے ملاقات کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ ملتان میں اپنے بیٹے کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں ۔ وہ لاہور آصف زرداری سے ملاقات کرنے لاہور نہیں گئے۔ میرا پورا خاندان عمران خان کے ساتھ کھڑاہے۔ مجھے نواز شریف اور آصف علی زرداری کی جانب سے دعوت دی گئی تھی لیکن میں نے سوچ سمجھ کر عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔ راجا ریاض کوایسا بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
واضع رہے کہ انہوں نے چند روز قبل ہی ایک جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں ان کی پنجاب اسمبلی کی نشست پر ناکامی کے پیچھے ان کی اپنی جماعت تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں بھی شرکت نہیں کی تھی جس میں عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا تھا۔