نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشنز کا آغاز کردیا

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشنز کا آغاز کردیا
کیپشن: Guardian Investor Launches Winondo Campaign for Mohsin Naqvi

ویب ڈیسک : نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سرمایہ کاروں کیلئےالفلاح بلڈنگ، مال روڈ لاہور میں ون ونڈو آپریشنز کاآغاز کردیا ۔


نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ ون ونڈو آپریشنز کے آغاز پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر 20 سرکاری محکموں کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کرتا ہے۔مقصد سرمایہ روں کو سہولیات کی فراہمی ہے۔
محسن نقوی کاکہنا تھاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں  کو 10سے15دن کےاندر این او سی فراہم کرنا ہے۔ اگلے ماہ ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں 5 نئے مراکز قائم کئے جائیں گے۔

قبل ازیں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا رات گئے عبدالرحیم میموریل ہسپتال سوڈیوال اور کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کادورہ،صفائی کی ناقص صورتحال پر مایوسی کااظہار کیا ۔


 عبدالرحیم میموریل میں مریضوں نے نگران وزیراعلیٰ کو ادویات بیرونی طور پر خریدنے کی شکایات کیں۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے عبدالرحیم کا ایم ایس تبدیل کر دیا اور کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے ایم ایس کو وارننگ جاری کر دی۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھاکہ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے ۔ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے لبرٹی اور میو ہسپتال میں پولیس خدمت مراکز کا دورہ کیا۔

محسن رضا نقوی کے دورہ کے موقع پر پولیس خدمت مراکز میں شہریوں کا رش تھا، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے لائسنس بنوانے کے حوالے سے سوالات کیے جبکہ شہریوں نے محسن رضا نقوی کو ٹیسٹ کے عمل میں تاخیر کے حوالے سے شکایات کیں۔

نگران وزیر اعلیٰ نے خدمت مرکز کے انچارج سے استفسار کیا کہ ٹیسٹ میں 3 سے 4 گھنٹے کیوں لگ رہے ہیں؟ محسن رضا نقوی نے کہا کہ ٹیسٹ کم سے کم وقت میں مکمل ہونا چاہیے، ٹیسٹ سسٹم بہتر بنانے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے رابطہ کیا جائے۔

محسن رضا نقوی نے میو ہسپتال پولیس خدمت مرکز میں کاؤنٹرز پر عملہ بڑھانے کی ہدایت کی جبکہ لبرٹی پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کے لائسنس بنانے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔