ڈپریشن کی تشخیص کرنے والی ایپ متعارف

ڈپریشن کی تشخیص کرنے والی ایپ متعارف
کیپشن: ڈپریشن کی تشخیص کرنے والی ایپ متعارف

ویب ڈیسک: موبائل ایپ ‘موڈ کیپچر’ اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے انسانی چہرے کے تاثرات پڑھ کر ڈپریشن کی تشخیص کرےگی۔
اے آئی ہر گزرتے دن کے ساتھ بہت اہمیت اختیار کر رہی ہے اور اب موبائل فون صارفین کو صحت کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل سے خبردار کرے گی یہاں تک کہ خود صارف کو احساس بھی نہیں  ہوگا۔
 رپورٹ میں بتایا گیا کہ موڈ کیپچر موبائل کا سامنے والا کیمرہ صارف کے چہرے اور اطراف کے تاثرات محفوظ کرتی ہے اور تصویر کو حالات کے ساتھ جوڑ کر جائزہ لیتی ہے۔
موڈ کیپچر کے مصدقہ ہونے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ڈپریشن کا قبل از وقت ٹھیک سراغ لگانے میں 75 فیصد درست قرار دیا گیا ہے۔