امریکا چند دنوں میں پاکستان کو 2 لاکھ فائزر کورونا ویکسین فراہم کرے گا

امریکا چند دنوں میں پاکستان کو 2 لاکھ فائزر کورونا ویکسین فراہم کرے گا
کیپشن: America will provide 200,000 Pfizer corona vaccines to Pakistan in a few days

ویب ڈیسک: پاکستان کو چند دنوں میں امریکا سے فائزر کی نئی کووڈ ویکسین ملنے کی توقع ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق امریکا سے کووڈ ویکسین کی 2لاکھ ڈوزز کی آمد چند دنوں میں متوقع ہے اور نئی فائزر کووڈ ویکسین کی مزید 3 لاکھ ڈوزز بھی اسی مہینے مل جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہےکہ فائزر کی نئی ویکسین کووڈ 19 کے نئے ویرینٹس کے خلاف بھی مؤثر ہے، کووڈ ویکسین حجاج کرام اور ہائی رسک لوگوں کو لگائی جائے گی۔