سندھ پریمئیر لیگ میں شاہدآفریدی کی بیٹنگ نےدھوم مچادی

سندھ پریمئیر لیگ میں شاہدآفریدی کی بیٹنگ نےدھوم مچادی
کیپشن: Shahid Afridi's batting in the Sindh Premier League created a sensation

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹرٹیم کےسابق کپتان شاہدخان آفریدی کی بیٹنگ نےسندھ پریمئیرلیگ میں دھوم مچادی۔
تفصیلا ت کےمطابق اپنےجارحانہ اندازکی وجہ سےشہرت پانےوالےقومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہدآفریدی کےاب سندھ پریمئیرلیگ میں چرچےہورہےہیں۔
سندھ پریمئیر لیگ (ایس پی ایل) کے پہلے ایڈیشن میں بےنظیر لال کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے سابق جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 32 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیل ڈالی۔
سابق کرکٹر کا فٹنس لیول دیکھ کرسابقہ( ٹوئٹر) ایکس پر شائقین نے انہیں خوب داد دی جبکہ کئی موجودہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے فٹ قرار دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ8 سال قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے 46 سالہ شاہد آفریدی اب بھی پاکستان کے بہترین پاور ہٹرز میں سے ایک ہیں۔
ٹوئٹر پر ایک مداح نے لکھا کہ شاہد آفریدی کی بیٹنگ نے چنائی ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف 1999 ٹیسٹ کی یاد دلادی جہاں انہوں نے بھارتی بالرز کی جم کر پٹائی کی تھی۔