آئی ایم ایف مشن کی آمدسےقبل بجٹ اہداف مکمل کرنےکافیصلہ

آئی ایم ایف مشن کی آمدسےقبل بجٹ اہداف مکمل کرنےکافیصلہ
کیپشن: A decision to complete the budget targets before the arrival of the IMF mission

ایک نیوز:آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل رواں ماہ کے وسط تک بجٹ اہداف پر کام مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
تفصیلات کےمًطابق نیا قرض پروگرام سائن کرنے کیلئے وزارت خزانہ نے متعلقہ وزارتوں کو اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کےمطابق تمام اہم اہداف کا ڈھانچہ تیار کر کے آئی ایم ایف کیساتھ شیئر کیا جائے گا،آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اسٹریٹیجی پیپر بھی کابینہ سے منظور کرا لیا جائے گا، ڈیٹ سروسنگ، ڈیفنس، ایف بی آر ٹارگٹ، اخراجات کا تخمینہ کے اہم اہداف فائنل کیے جائیں گے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے بھی معاشی ٹیم کو بجٹ ورکنگ مکمل کرنے کا ٹارگٹ سونپ دیا گیا،ٓآئی ایم ایف مشن اہم اہداف کیلئے تجاویز سے وزارت خزانہ حکام کو آگاہ کرے گا۔