پرابھاس کی فلم”سالار“ کادھماکہ خیزٹریلرجاری کردیاگیا

پرابھاس کی فلم”سالار“ کادھماکہ خیزٹریلرجاری کردیاگیا
کیپشن: The explosive trailer of Prabhas' movie "Saalar" has been released

ویب ڈیسک:سپرسٹارپرابھاس کی نئی میگاتھرلرفلم”سالار“کادھماکہ خیزٹریلرجاری کردیاگیا۔
”سالار : سیزفائر1 “کے تین منٹ47 سیکنڈ کے ٹریلر میں پرابھاس اپنے شاندار ایکشن میں نظر آئے جس نے مداحوں کو پرجوش کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم دو پارٹ میں بنائی جائے گی، پرابھاس”سالار“ کے کردار میں جبکہ پرتھوی راج سوکومان”ورادراجا منرا“کے کردار میں ایکشن دیں گے۔


فلم کو بلاک بسٹر سیریز ”کے جی ایف“کے ڈائریکٹر پرشانت نیل بنارہے ہیں اور ”سالار“کی کہانی کو”کے جی ایف“کے ساتھ ملایا جائے گا۔
”سالار : سیزفائر1 “کی کہانی ایک فکشنی شہر خانسار کے گر گھومتی ہے جس پر دنیا کے خطرناک ترین لوگوں نے زبردستی قبضہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ”سالار“ کو 400 کروڑ کے خطیر بجٹ سے بنایا گیا ہے اور یہ رواں برس 22 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔