راولپنڈی میں بارش کے باعث کل پی ایس ایل میچز متاثرہونے کاخدشہ

راولپنڈی میں بارش کے باعث کل پی ایس ایل میچز متاثرہونے کاخدشہ
کیپشن: راولپنڈی میں بارش کے باعث کل پی ایس ایل میچز متاثرہونے کاخدشہ

ویب ڈیسک:پی ایس ایل 9 کے کل 2میچز راولپنڈی میں بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
 پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کل 2 میچز شیڈول ہیں، دوپہر کو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز جبکہ شام کو اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ ہوگا۔
راولپنڈی اسلام آباد میں کل بھی دن بھر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور ڈبل ہیڈر کے لیے ایک ہی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
ہفتے کو اگر دونوں میچز نہ ہوئے تو فینز کو مکمل ٹکٹ ری فنڈ ہوگا اور اگر ایک بھی میچ ہوگیا تو ری فنڈ نہیں ملے گا۔بارش کی وجہ سے جمعہ کو ٹیموں کا پریکٹس سیشن بھی نہ ہوسکا۔