اذلان شاہ کپ،پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دیدی 

اذلان شاہ کپ،پاکستان ٹیم اپناافتتاحی میچ آج کھیلےگی
کیپشن: Azlan Shah Cup, Pakistan team will play its opening match today

ایک نیوز:30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملائشیا کو 5-4شکست دیدی۔

ملائشیا کے شہر ایپو میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں  پاکستان کی جانب سے پینلٹی کارنر کےذریعے محمد سفیان خان نے ہیٹرک کرتے ہوئے 3گول سکور کئے۔ زکریا حیات اور  ابوبکر نے1،1 گول سکور کیا۔

ملائشیا کی جانب سے ابو کمال نے 3 گول کر کے ہیٹرک مکمل کی جبکہ شیلو نے ایک فیلڈ گول سکور کیا۔پاکستان اپنا دوسرا میچ کل 5 مئی کو کوریا کے خلاف کھیلے گی۔