”سنگھم اگین“سےاجےدیوگن نےرنویرسنگھ کاپوسٹرجاری کردیا

”سنگھم اگین“سےاجےدیوگن نےرنویرسنگھ کاپوسٹرجاری کردیا
کیپشن: Ajay Devgan from "Singham Again" released the poster of Ranveer Singh

ایک نیوز:نئی فلم”سنگھم اگین“سےبالی ووڈسٹاراداکاراجےدیوگن نےرنویرسنگھ کاپوسٹرجاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق سنگھم سیریزکی پانچویں فلم کی شوٹنگ کاآغازہوگیاہےفلم کوآئندہ سال اگست میں ریلیزکیاجائےگا۔
اجےدیوگن نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر رنویر سنگھ کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کے اسکواڈ کے سب سے بدنام آفیسر سمبا ہیں۔

سنگھم سیریز کی تیسری فلم میں رنویر سنگھ نے ”سمبا“ کے کردار میں انٹری دی تھی اور اب وہ پانچویں فلم میں بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔
روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر فرنچائز”سنگھم“ کی پانچویں فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں مرکزی کردار اجے دیوگن ادا کررہے ہیں۔
”سنگھم اگین“ کی ریلیز کیلئے15 اگست 2024 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور اس میں اکشے کمار اور دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔