سائنسدانوں نے ہنستے ہوئے سورج کو پکڑ لیا

سورج پر یہ سیاہ دھبے کورونل ہولز کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔
کیپشن: سورج پر یہ سیاہ دھبے کورونل ہولز کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔

ایک نیوز نیوز: امریکا کے خلائی ادارے ناسا نے سورج کی ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جس میں ایسا نطر آرہا ہے  کہ جیسے آگ سے بھرا ہوا سورج ہنس رہا ہو.

رپورٹ کے مطابق امریکا کی تحقیقی ادارے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن ایجنسی کی جانب سے  سورج کی ایک انتہائی نایاب تصویر ٹوئٹر  شئیر کی گئی ہے۔

تصویر میں سورج پر دو سیاہ آنکھیں ، ایک ناک اور ایک  مسکراہٹ کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ناسا کی جانب سے تصویر کا کیپشن دیتے ہوئے  لکھا گیا ہے کہ آج ناسا کی سولر ڈائنامکس آبزرویٹری نے سورج کو مسکراتے ہوئے پکڑا ہے۔ روشنی میں دیکھے جانے والےسورج پر یہ سیاہ دھبے کورونل ہولز کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔

ناسا کی سولر ڈائنامکس آبزرویٹری 2010 سے سورج کی نقل و حرکت پر نظر رکھےہوئے ہے۔ جس کا مقصد سورج میں ہونے والے دھماکوں اور ان کی وجہ سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کا مطالعہ ہے۔ٹویٹر صارفین کی جانب سے  سورج کی تصویر دیکھ کر اسے ہالی ووڈ فلم گھوسٹ بسٹرز کے مارش میلو مین سے ملانا شروع کردیا ۔

برطانیہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی  کی سہولتوں کی کونسل نے اس تصویر کو دوبارہ تیار کرکے اسے ہالووین کے کدو میں بدل دیا ۔