54سال قبل سورج گرہن کی پیشگوئی وائرل ہو گئی 

54سال قبل سورج گرہن کی پیشگوئی وائرل ہو گئی 
کیپشن: 54سال قبل سورج گرہن کی پیشگوئی وائرل ہو گئی 

ویب ڈیسک: امریکی اخبار کی54سال قبل2024میں سورج گرہن کی پیشگوئی وائرل ہورہی ہے۔
امریکی ریاست اوہائیو کے اخبار کی جانب سے 1970 میں 2024 میں ہونے والے  مکمل سورج گرہن کی پیشگوئی کی گئی تھی، جس حوالے سے اخبار کی فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
اخبار کی جانب سے سورج گرہن کے حوالے سے شہ سرخی 'Millions See Eclipse, Next Showing in 2024' لگائی گئی تھی۔
بتایا جارہا ہے کہ رواں سال سورج کو مکمل گرہن 8 اپریل کو لگے گا جس کا مشاہدہ شمالی اور وسطی امریکا میں کیا جاسکے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال سورج کو گرہن 4 منٹ 28 سیکنڈ کا لگے گا اور اس وقت مکمل تاریکی چھا جائے گی۔