کیا سورج گرہن حاملہ خواتین کیلئے نقصان دہ ہے؟

کیا سورج گرہن حاملہ خواتین کیلئے نقصان دہ ہے؟
کیپشن: Is solar eclipse harmful for pregnant women?

ویب ڈیسک:کچھ معاشروں میں یہ مانا جاتا ہے کہ سورج گرہن حاملہ خواتین اور ان کے پیدا ہونے والے بچوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ تاہم سائنس اس بارے میں کیا کہتی ہے، درج ذیل کچھ نکات تحریر کیے جارہے ہیں۔
یہ عقیدہ کہ سورج گرہن حاملہ خاتون اور حمل دونوں کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے، یہ سائنسی استدلال کے بجائے ثقافتی یا مذہبی روایات سے جڑا ہوتا ہے۔ بہت سی ثقافتوں میں گرہن کو روحانی یا مافوق الفطرت اثرات کے ساتھ وابستہ کیا جاتا ہے اور اس طرح مختلف طرز عمل اپنائے جاتے ہیں۔ سائنس اس حوالے سے بالکل جداگانہ موقف رکھتی ہے۔

1) سورج گرہن کے دوران سورج جزوی طور پر یا مکمل طور پر چاند کے پیچھے چھپ جاتا ہے۔ اس میں کافی لوگ تابکاری شعاعوں کے اخراج کے قائل ہیں تاہم گرہن کے دوران نقصان دہ شمسی تابکاری میں بالکل بھی اضافہ نہیں ہوتا جو حاملہ خواتین کو متاثر کر سکے۔
2) سورج گرہن کے دوران حاملہ خواتین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جلد کے نقصان سے بچنے کیلئے خود کو سورج گرہن کی نمائش میں نہ لائیں تاہم یہ مشورہ عام دنوں کیلئے بھی ہے تاکہ خاتون کی جلد کو کوئی نقصان نہ پہنچے، اس کا گرہن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔