جنرل عاصم منیر ہمارے سردار ہیں،شیخ رشید،لال حویلی ڈی سیل

جنرل عاصم منیر ہمارے سردار ہیں،شیخ رشید،لال حویلی ڈی سیل
کیپشن: جنرل عاصم منیر ہمارے سردار ہیں،شیخ رشید،لال حویلی ڈی سیل

ایک نیوز: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لال حویلی سیل ہونے سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں ہوئی، جس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اپنے وکلاء عبدالرزاق اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔

شیخ رشید نے لال حویلی کو سیل کرنے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی درخواست پر لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا۔

شیخ رشید  کی میڈیا ٹاک

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ زندگی کے مشکل حالات میں سردار رزاق نے میرا کیس لڑا، آج اللہ نے مدد کی اور لال حویلی کو کھول دیا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ معاملہ اللہ پر چھوڑتے ہیں ہم نسلی اور اصلی ہیں، عدالت نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی بدترین واقعہ تھا، پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، ہم اس کے ساتھ شانہ بنشانہ کھڑے ہیں اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہمارے سردار ہیں۔انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئیندہ الیکشن پی ڈی ایم کے خلاف لڑوں گا جب کہ میں جیل بھی گیا توبھی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔لال حویلی ذاتی ملکیت ہے،میرے والدیں،بھائیوں کے جنازے یہاں سے اٹھے،سارے شہر کو ایک ایک چیز کا پتہ ہے۔صداقت علی خان نے گزشتہ روز ہماری بازیابی کی رٹ پر جاندار فیصلہ دیا۔اللہ پر چھوڑتا ہوں نسلی اور اصلی ہوں۔
شیخ رشید نے کہا کہ پنڈی قبر کی دیوار دوستی اور دشمنی نبھاتا یے ہمیں اس بات ہر فخر یے۔سی پی او کو پتہ ہے 17 ستمبر سے 22 اکتوبر تک میں انکے پاس تھا یا ان کو پتہ ہے میں کہاں تھا۔5 اکتوبر کو تھانہ وارث خان میں ایک ایف آئی ر دے دی یے۔ اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں،30 کلو وزن کم ہو گیا ہے آج کالج کا کورٹ پہنا ہے۔میرے ساتھ کوئی نہیں ہوئی دونوں سیٹیں پنڈی سے میں ہی لڑوں گا۔


شیخ رشید نے کہا کہ دعا کریں میری سرجری نہ ہو،اگر سرجری ہوتی ہے،تو سب مجھے معاف کریں۔راشد شفیق اپنی دکان پر بیٹھے اسکی والدہ کے بعد اسکے والد کی طبعیت بہت خراب ہے۔اگر 5 اکتوبر کے کیس میں گرفتاری مطلوب ہے،میرے فون پر کال کریں اسی وقت تھانے میں آجاؤں گا،ڈرائیور ملازم نہ گرفتار کریں۔دوستوں کے ساتھ دوستی قبر تک نبھاتا ہوں۔یہ الیکشن ہم  پی ڈی ایم کے خلاف لڑیں گے۔30ہزار روپے کے ملازم کو گرفتار کرلیا گیا۔
چلے نے نیا شیخ رشید بنایا ہے،تہجد کے وقت بھی گرم پانی دیتے تھے،گرفتار ہوا تو جیل سے بھی الیکشن لڑوں گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے لال حویلی ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج کر دی تھی تاہم عدالت نے کہا تھا کہ پٹیشن کے فیصلے تک لال حویلی کی موجودہ پوزیشن برقرار رہے گی۔