چیئرمین پی اےسی کمیٹی کاانتخاب،اپوزیشن کےاختلافات سامنےآگئے

چیئرمین پی اےسی کاانتخاب،اپوزیشن کےاختلافات سامنےآگئے
کیپشن: Election of Chairman PAC, differences of opposition came to the fore

ایک نیوز: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےانتخاب کےمعاملےپراپوزیشن کےاختلافات سامنےآگئے۔
ذرائع کےمطابق شیر افضل مروت کے نام پر اپوزیشن کے اندر بھی اختلافات سامنے آ گئے،اسد قیصر، شیخ وقاص اکرم، جنید اکبر، زین قریشی نے پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لیے لابی شروع کر دی،پارٹی کے سینئر رہنماوں نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی مخالفت کر دی۔

ذرائع کےمطابق اپوزیشن ارکان کی رائے میں پارٹی کے سینئر ارکان میں سے کسی کو یہ اہم کمیٹی کی چیئرمین شپ دینی چاہیے، اختلافات کی وجہ سے اپوزیشن نے ابھی تک کوئی نام سپیکر کو تحریری نہیں دیا، اپوزیشن نے حکومت سے بھی اس معاملے پر کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت کی حمایت کے بغیر اپوزیشن ارکان میں سے کوئی بھی پی اے سی کا چیئرمین نہیں بن سکتا۔