سکھ رہنماہردیپ سنگھ نجرکےقتل کاالزام 3بھارتی گرفتار

سکھ رہنماہردیپ سنگھ نجرکےقتل کاالزام 3بھارتی گرفتار
کیپشن: 3 Indians arrested for the murder of Sikh leader Hardeep Singh Nagar

ایک نیوز:سکھ رہنماہردیپ سنگھ نجرکےقتل کےالزام میں تین بھارتیوں کوگرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق گرفتارہونے والوں میں کرن پریت سنگھ،کمل پریت سنگھ اورکرن برارشامل ہیں۔
کینیڈین پولیس کاکہناہےکہ تحقیقات کررہے ہیں کہ کیا ملزمان کے بھارتی حکومت سے تعلقات تھے، سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کوگزشتہ سال جون میں برٹش کولمبیا میں قتل کردیا گیاتھا ۔

کینیڈین پولیس کےمطابق ملزمان نے حملہ آوروں کے ساتھ مل کرسکھ رہنما کوقتل کی سازش کی،گرفتارملزمان کینیڈا کے غیر مستقل رہائشی اورکئی سال سے مقیم تھے۔
واضح رہےکہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما کے قتل کا ذمہ دار بھارت کوٹھہرایا تھا۔