جنوبی افریقا نے زولوبادشاہ کو پہلی بار تسلیم کرلیا

س موقع پر زولو کمیونٹی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
کیپشن: س موقع پر زولو کمیونٹی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ایک نیوز نیوز: جنوبی افریقا نے  1971 کے بعد پہلی بار  زولو کمیونٹی کے نئے بادشاہ کو  حکومت کو تسلیم کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 48 سالہ مسوزولو   کو اگست میں ایک روایتی جشن میں جنوبی افریقا کے سب سے بڑے نسلی گروہ کے بادشاہ کا تاج پہنایا گیا تھا لیکن مسوزولو کو سرکاری وسائل تک مکمل رسائی کے لیےحکومت کی جانب سے تسلیم نہیں کیا گیاتھا۔

جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوسا کے جانب سے زولو بادشاہ کو تسلیم کر لیا گیاہے جس کے بعد عوام اور عدالتوں میں چلنے والی طویل جنگ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا  حکومت کی جانب سے زولو کو نئے بادشاہ  تسلیم کرنے کے لیے بادشاہ کو باقاعدہ اسناد بھی دی گئی۔ اس موقع پر زولو کمیونٹی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنہوں نے اپنے روایتی ملبوس زیب تن کر کے نئے بادشاہ کو تسلیم کیے جانے پر جشن منایا۔