پاکستان میں پہلی بار مذہبی سیاحت پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

پاکستان میں پہلی بار مذہبی سیاحت پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا
کیپشن: For the first time in Pakistan, a religious tourism program has been formally launched

ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان میں پہلی بار مذہبی سیاحت پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے”سکھ یاترابکنگ پورٹل“ کا افتتاح کر دیا۔ ”سکھ یاترابکنگ پورٹل“ کے ذریعے دنیا بھر سے سکھ یاتری آن لائن ہوٹل بکنگ کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ 

”سکھ یاترابکنگ پورٹل“ کے ذریعے آمدورفت کے لئے گاڑی کا انتخاب بھی کیا جا سکے گا۔ سیکیورٹی سروسز ہائر کرنا ممکن ہو گا۔ ٹورز کے دوران سکھ یاتریوں کو وی آئی پی کا درجہ حاصل ہو گا۔ 

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کی بھرپو رمہمان نوازی کی جائے گی۔ سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے پرکوئی دشوار ی نہیں ہو گی۔ پنجاب میں مذہبی ٹورازم کے فروغ کے لئے ٹورازم پولیس بھی قائم کی جائے گی۔

ممبر پربندھک کمیٹی ڈاکٹرممبال سنگھ نے”سکھ یاترابکنگ پورٹل“ کے قیام پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  سکھ یاتری سال میں 4مرتبہ پاکستان آتے ہیں،اب بہت آسانی ہو گی۔ پاکستان آنے والے سکھ یاتری محبتیں فراموش نہیں کر سکتے۔ پاکستان سے واپس جانے والے سکھ یاتری پیار کے گن گاتے ہوئے بے لوث سفارتکاربن جاتے ہیں۔ وزیراعلی محسن نقوی نے سکھ یاتریوں کے لئے ”سکھ یاترابکنگ پورٹل“ قائم کرکے دل جیت لئے۔