کرونا کیسز میں اضافہ، ایئرپورٹس اور ڈومیسٹک فلائٹس کیلئے ایس او پیز جاری سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیدیا

کرونا کیسز میں اضافہ، ایئرپورٹس اور ڈومیسٹک فلائٹس کیلئے ایس او پیز جاری سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیدیا
ایک نیوز نیوز:اسلام آباد،کرونا کیسز میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر ایئرپورٹس اور ڈومیسٹک فلائٹس میں فیس ماسک کا استعمال ایک بار پھر لازمی قرار دیدیا گیا۔

پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے، ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی 3.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
کرونا کیسز میں دوبارہ اضافے کے خدشے کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹس اور ڈومیسٹک فلائٹس میں فوری طور پر ایک بار پھر پابندیاں نافذ کردیں۔
سی اے اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ایئرپورٹس اور ڈومیسٹک فلائٹس میں فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ڈومیسٹک ایئرلائنز کو ہدایت کی ہے نئے حکم نامے پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 3.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے، مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کی ایک وجہ کم ٹیسٹنگ بھی ہے ۔
عام طور پر ملک میں ان ہی لوگوں کے کورونا ٹیسٹ ہوتے ہیں جن میں اس کی علامات پائی جائیں۔ اس لئے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔