مایہ ناز اداکارہ مرینہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار

مایہ ناز اداکارہ مرینہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار
کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مرینہ خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، اُنہوں نے سوشل میڈیا پیغام میں ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی ۔

اداکارہ مرینہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں اور اب وہ 14 دن تک اپنے کمرے میں اکیلی ہی رہیں گی ۔ ان کاکہنا تھا کہ ’میں نے خود کو بہت بچایا لیکن بدقسمتی سے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔



انہوں نے کورونا علامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’مجھے کبھی بخار چڑھتا اور کبھی اُترتا ہے جبکہ سر کا درد اب پہلے سے کم ہوگیا ہے۔میں پہلے کورونا وائرس کو اتنا سنجیدہ نہیں لیتی تھی لیکن میں جب سے وائرس کی شکار ہوئی ہوں تب سے خوفزدہ ہوگئی ہوں۔



اُنہوں نے مزید کہا کہ عید آنے والی ہے اور ہمیں محتاط رہنا چاہئے۔ لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں ، یہ جلد دور ہوجائے گا ۔ انہوں نے بھارت کی صورتحال کی مثال دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ ہمیں اپنے پڑوسی ملک سے سبق سیکھنا چاہئیے ۔ا نہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنا اور اپنے پیاروںکا خیال رکھیں اور کورونا وائرس کو سنجیدہ لیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔