ڈیفنس میں لیڈی ڈاکٹر کو قتل کرنے والے دونوں ڈاکو گرفتار

ڈیفنس میں لیڈی ڈاکٹر کو قتل کرنے والے دونوں ڈاکو گرفتار
لاہور : ڈیفنس میں گزشتہ روز لیڈی ڈاکٹر خولہ کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پکڑے گئے دونوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ ملزم اور بھائی ہیں

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم بلال اور فیاض سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ملزمان نے گزشتہ روز ڈاکٹر خولہ کو اس کی دوست رجاء کے گھر کے باہر قتل کیا تھا۔ڈاکوؤں نے ڈاکٹر خولہ کو لوٹنے کی کوشش کی، ڈاکٹر خولہ کے مزاحمت کرنے پر انہیں گولی مار دی۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ، دونوں ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔