بارشیں ، طوفان :الرٹ جاری

بارشیں ، طوفان :الرٹ جاری
کیپشن: بارشیں ، طوفان :الرٹ جاری

ایک نیوز : خیبر پختونخوا میں بارشیں اور تیز ہواؤں کے پیش نظروزیر اعلٰی علی امین گنڈا نے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ۔

تفصیلات کےمطابق  وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ حالیہ بارشوں اور برفباری کے دوران پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے،  بارشوں اور برفباری سے ممکنہ جانی و مالی نقصانات کم سے کم کرنے کے لئے پیشگی انتظامات مکمل ہونے چاہئیں،  کسی ناخوشگوار صورتحال میں متاثرین کو بروقت امداد اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیر اعلٰی نے مزید ہدایت کی ہے کہ  بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں ممکنہ طور پر بند ہونے والی سڑکوں کو بروقت کھولنے کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں،  مقامی سطح پر چھوٹی بڑی مشینری اور افرادی قوت کی دستیابی یقینی بنائی جائے،  کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کا مربوط نظام وضع کیا جائے۔