وزیراعظم شہبازشریف کوامریکی صدرکاخط،نیک تمناؤں کااظہار

وزیراعظم شہبازشریف کوامریکی صدرکاخط،نیک تمناؤں کااظہار
کیپشن: US President's letter to Prime Minister Shehbaz Sharif, expressing good wishes

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کومنصب سبنھالنےکےبعدامریکی صدرجوبائیڈن کاپہلاخط،نومنتخب حکومت کیلئےنیک تمناؤں کااظہارکیا۔

امریکی صدرجوبائیڈن نےکہاکہ دونوں ممالک کےعوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے ، دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکاپاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا ، صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لئے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے ۔

امریکی صدرنےکہاکہ امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لئے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے،پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے، پاکستان کے ساتھ مل کرانسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔

امریکی صدرجوبائیڈن نےکہاکہ دونوں اقوام کے درمیان استوارمضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے ،دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔