سینیٹ الیکشن کیلئے بیلٹ پیپر کی اسلام آباد،کراچی میں چھپائی جاری 

سینیٹ الیکشن کیلئے بیلٹ پیپر کی اسلام آباد،کراچی میں چھپائی جاری
کیپشن: Printing of ballot paper for Senate election continues in Islamabad, Karachi

ایک نیوز:سینیٹ کی48   نشستوں پر انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد اور کراچی میں بیلٹ پیپرچھاپے جارہے ہیں۔
 ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے دو کالم اور 4رنگوں پرمشتمل بیلٹ پپیرز چھاپے جا رہے ہیں۔جنرل نشستوں کیلئے سفید اور ٹینکنوکریٹ کیلئے سبز رنگ،خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے گلابی اور غیرمسلم کیلئے پیلے رنگ کا بیلٹ پیپراستعمال ہوگا۔