دشمن کی امن کو سبوتاژ کرنیکی سازش کوناکام بنادیں گے،وزیرداخلہ 

دشمن کی امن کو سبوتاژ کرنیکی سازش کوناکام بنادیں گےوزیرداخلہ 
کیپشن: The interior minister will thwart the enemy's plot to sabotage peace

ایک نیوز: محسن نقوی کاکہنا ہے کہ دشمن کی امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ناکام بنادیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈ کوارٹر آمد،کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ محسن نقوی کا ایف سی کے افسران سے تعارف کرایا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر حاضری دی،یادگار شہداء پرپھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ایف سی کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی کاکہنا تھاکہ ایف سی کے بہادر جوانوں نے قیام امن کےلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا ۔جس میں مختلف امور کاجائزہ لیاگیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ ایف سی کو مزید موثر فورس بنایا جائے گا۔ایف سی ہیڈ کوارٹر جلد دوبارہ آوں گا۔ دشمن امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔اتحاد کی قوت سے اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو وطن عزیز میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ قائد اعظم کے پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔کمانڈنٹ ایف سی نے ادارے کی کارکردگی اور دیگر امور کے بارے آگاہ کیا۔