پولیس یونیفارم کےبعدمریم نوازایلیٹ فورس وردی پہنیں گی؟

پولیس یونیفارم کےبعدمریم نوازایلیٹ فورس وردی بھی پہنیں گی؟
کیپشن: After the police uniform, Maryam Nawaz will also wear elite force uniform?

ایک نیوز:پولیس یونیفارم کےبعدوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی۔
ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کےلئے ایلیٹ فورس نے سیاہ رنگ کی وردی بھی سلوا لی، مریم نواز ایلیٹ یونیفارم رواں ہفتے ہونے والی ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں وردی پہنیں گی۔

 ذرائع کےمطابق محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پر ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کےلیے تیاریاں مکمل کر لیں، محکمہ پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آؤٹ پریڈ کےلئے حتمی تاریخ کا فیصلہ نہ ہو سکا۔