آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات

آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات
کیپشن: آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات

ایک نیوز:آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبدالہیان نے ملاقات کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ الہیان کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی،  ملاقات میں دوطرفہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی روابط کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں جانب سے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم کیا گیا ۔دونوں جانب سے ایک دوسرے کے تحفظات کو بہتر انداز میں مدنظر رکھنے پر زوردیا گیا ۔