مریم نواز کی سالگرہ: لیگی رہنماؤں، کارکنوں کی مبارکبادیں، کیک آج کاٹا جائے گا

مریم نواز کی سالگرہ: لیگی رہنماؤں، کارکنوں کی مبارکبادیں، کیک آج کاٹا جائے گا
کیپشن: Maryam Nawaz's birthday: Greetings from League leaders, workers, cake will be cut today

ایک نیوز: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی آج سالگرہ ہے۔ پاکستان بھر میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے مریم نواز کی سالگرہ کی تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مریم نواز کی سالگرہ کا کیک آج کاٹا جائے گا۔ اس کے علاوہ ویلنشیا ٹاؤن میں بھی مسلم لیگ ن کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

لیگی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے پارٹی قائد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر بھی مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم نے مریم نواز کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور مبارکباد دی۔ یاد رہے کہ مریم نواز 28 اکتوبر 1973 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ سوشل میڈیا پر ہیپی برتھ ڈے مریم نواز کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے۔