لیہ: بارشوں اور سیلاب کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم

لیہ: بارشوں اور سیلاب کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم
لیہ(ایک نیوز نیوز) لیہ میں 2 ماہ قبل ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں پنجاب حکومت کی طرف امداد کی تقسیم کی تقریب معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب اور اسسٹنٹ کمشنر نے متاثرین میں امداد تقسیم کی .

تفصیلات کے مطابق لیہ میں پنجاب حکومت کی طرف سے 2 ماہ قبل بارشوں اور سیلاب سے متاثر خاندانوں میں راشن اور سردی کی شدت سے بچنے کے لئے خیمے تقسیم کئے گئے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب رفاقت علی گیلانی اور اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد نے امداد تقسیم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ متاثرین میں امداد تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا .

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شفاف طریقے سے میرٹ پر لسٹیں بنائی گئی ہیں متاثرین کی ہر ممکن مدد کی کوشش کی جائے گی. سردی کے موسم میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد حکومت پنجاب کا احسن قدم ہے لیکن متاثرین کی بحالی کے لئے حکومت کو مزید اقدامات کی اشد ضرورت ہے .