ہا ؤسنگ سوسائٹی کے گارڈز اور خواجہ سراؤں میں جھگڑے کی  ویڈیوز وائرل

eunuch and guards clash in dha
کیپشن: eunuch and guards clash in dha
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: بھیک مانگنے کے تنازع  پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈز اور خواجہ سراؤں جھگڑا۔ ڈیفنس کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔

 رپورٹ کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی  سمیت شہربھر کی سڑکوں پر خواجہ سراؤں کا قبضہ ہے اور ہر چوک میں موجود خواجہ سراؤں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے اور بھیک نہ دینے پر بددعائیں دیتے اور بدتمیزی سے پیش آتے ہیں۔ گذشتہ روز بھی خواجہ سراؤں کو جب ڈیفنس کے سکیورٹی گارڈز نے منع کیا تو کچھ ہی دیر بعد خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد اکٹھی ہوکر آگئی اور تالیاں پیٹ پیٹ کر سکیورٹی گارڈز سے جھگڑنے لگے۔ اور کچھ عرصے کےبعد ان کی پٹائی شروع کردی، جس پر سکیورٹی گارڈز بھاگ کھڑے ہوئے ۔ موقع پر موجود افراد خواجہ سراؤں اور سکیورٹی گارڈز کے درمیان گانوں،  گالیوں ، رقص اور تالیوں  سے لبریز جھگڑے سے لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ کئی نوجوانوں نے اس سارے واقعے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔