لاہور: بیوی کو منانے آئے شوہر نے چھریاں چلادیں، بیٹی زخمی

لاہور: بیوی کو منانے آئے شوہر نے چھریاں چلادیں، بیٹی زخمی

 ایک نیوز نیوز: لاہور میں نشتر کالونی میں روٹھی بیوی کو منانے آئے شوہر نےناکامی پر شوہر پر چھریوں کے وار کر دیے جس کے نتیجے میں بیوی کے ساتھ ساتھ  7سالہ بیٹی بھی زخمی ہو گئی ہے

رپورٹ کے مطابق نشتر کے علاقہ گرین کیپ میں 25سالہ سمیرا اپنے شوہرعامر مشتاق سے ناراض ہوکر رشتہ داروں کے گھر رہائش پذیر تھی۔ مشتاق عامر نے بیوی کی جانب سے مصالحت نہ کرنے پر چھریوں سے حملہ کر دیا  جس  کے نتیجہ میں 25سالہ سمیرا اور ماں کو بچاتی ہوئی سات سالہ عائشہ شدید زخمی ہو گئی ہے۔ ملزم باپ جس کے بعد موقع سے فرار ہو گیاہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور  زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کیس کی مزید تفتیش جاری کر دی ہے۔