فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

 فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
کیپشن: فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

ایک نیوز : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کراد ی گئی۔

تفصیلات کےمطابق  فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ بذریعہ اٹارنی جنرل آفس سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی، سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت 6 مئی کو ہو گی، فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا ۔سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ پر جائزہ لے گی ،فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ 150 صفحات پر مشتمل ہے ،انکوائری کمیشن نے 33 گواہان کے بیانات کی روشنی میں رپورٹ تیار کی۔