شہباز اور مریم کی صحت کارڈ کے حوالے سےمبینہ آڈیو لیک

ایک نیوز نیوز: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے ایک اور مبینہ آڈیو میں وزیر اعظم کو صحت کارڈ بند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کروڑوں پاکستانیوں کو علاج کی فری سہولت فراہم کرنے والے صحت کارڈ پر مریم نواز سیاست کرنے لگیں۔

ایک اور لیک ہونے والی آڈیو میں انکشاف ہوا ہے کہ مریم نواز نے مبینہ طور پر وزیراعظم شہباز شریف کو فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کرعوام کیلئے ہیلتھ کارڈ کو بند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کاشہباز شریف کو پیٹرول مہنگا کرنے کا مشورہ،مبینہ آڈیو لیک

مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک میں ہونے والی گفتگو میں سنا جاسکتا ہے کہ عمران خان کے پاس صحت کارڈ کے علاوہ کچھ نہیں، جس کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا پاکستان میں وزیراعظم ہاؤس اتنا غیر محفوظ ہے؟

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آچکی ہے جس میں وہ کسی سے ان کا کہنا نہ ماننے پر وزیراعظم سے شکایت کی دھمکی دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے داماد کوریلیف دینے سے متعلق وزیراعظم کی مبینہ آڈیو

مریم نواز کا دھمکی آمیز لہجے میں مزید کہنا تھا کہ ان کو کہیں اگر آپ نہیں مانتے تو مجھے پرائم منسٹر سے بات کرنی پڑے گی۔