سائفر کیس:عمران خان کیخلاف باقاعدہ ٹرائل آج،FIAگواہ پیش کرے گی

سائفر کیس:عمران خان کیخلاف باقاعدہ ٹرائل آج،FIAگواہ پیش کرے گی
کیپشن: سائفر کیس:عمران خان کیخلاف باقاعدہ ٹرائل آج،FIAگواہ پیش کرے گی

ایک نیوز: سائفر گمشدگی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف باقاعدہ ٹرائل کا آغاز آج سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین سائفر کیس کی سماعت کریں گے۔

اس سلسلے میں ایف آئی اے حکام سرکاری گواہان کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، اسپیشل پراسکیکیوٹر شاہ خاور کے مطابق آج 5 گواہان لائے گئے ہیں جن کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔

سائفر گمشدگی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف باقاعدہ ٹرائل کا آغاز آج سے ہوگا۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین سائفر کیس کی سماعت کریں گے۔

اس سلسلے میں ایف آئی اے حکام سرکاری گواہان کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، اسپیشل پراسکیکیوٹر کے مطابق آج 5 گواہان لائے گئے ہیں جن کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی، جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھ کر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، اور شاہ محمود نے اس جرم میں ان کی معاونت کی۔