ندا یاسر صبح میں خواتین کا اہم ترین وقت ضائع کرتی ہیں،وقارذکا

ندا یاسر صبح میں خواتین کا اہم ترین وقت ضائع کرتی ہیں،وقارذکا
کیپشن: Nida Yasir wastes the most important time of women in the morning

ویب ڈیسک:رئیلٹی ٹی وی شو کے میزبان وقار ذکا نے کہاہےکہ ندا یاسر صبح میں خواتین کا اہم ترین وقت ضائع کرتی ہیں۔
حال ہی میں نجی چینل کےپروگرام میں گفتگوکرتےہوئےشوہوسٹ ندایاسرکاکہناتھاکہ وقار ذکا نے اُنہیں مارننگ شوسے نکلوانے کے لیے اُن کے خلاف مہم چلائی، اُنہیں میزبانی سے ہٹانے کے لیے بہت کوشش کی۔
اُن کا کہنا مزیدتھا کہ وقار ذکا نے اُنہیں مارننگ شو کی میزبانی سے ہٹانے کے لیے چینل کے مالکان کو ای میل بھی کی تھی، ندا یاسر نے یہ بھی کہا تھا کہ وقار ذکا کے ساتھ اُن کی کافی اچھی دوستی تھی لیکن پھر بھی وقار نے دشمنی نکالی۔
ندا یاسر کا یہ ویڈیو کلپ جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو وقار ذکا نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے ویڈیو بیان میں سخت ردعمل دیا جس میں وقار ذکا نے کہا کہ”ندا یاسر کو ریٹنگ چاہیے اور دوبارہ سے سُرخیوں میں آنا ہے، اسی لیے وہ میرے خلاف باتیں کررہی ہیں“۔

وقار ذکا نے ماضی کی بات دہراتے ہوئے کہا کہ”سال 2020 میں ندا یاسر نے جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کے والدین کو اپنے مارننگ شو میں مدعو کیا تھا جوکہ بالکل مناسب نہیں تھا“۔کراچی میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی 5 سالہ بچی کے والدین کو کئی سوالات کیے تھے جس پر متاثرہ بچی کے والدین آبدیدہ ہوگئے تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ”مارننگ شو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جب تک مہمان روئے گا نہیں تب تک شو کی ریٹنگ نہیں آئےگی جبکہ جتنے بھی شوز ہوتے ہیں اُن کے تمام فیصلے میزبان ہی کرتا ہے، میزبان کی مرضی کے بغیر کوئی مہمان شو میں نہیں آتا۔
اُنہوں نے کہا کہ”میں نے سب کے سامنے ندا یاسر کے خلاف مہم چلائی تھی اور میری نظر میں کسی کی بھی چالاکی کو ایکسپوز کرنا غلط نہیں ہے“۔
وقار ذکا نے مزیدکہا کہ”ندا یاسر عُمر میں مجھ سے بڑی ہیں، میں دل سے اُن کی عزت کرتا ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ اُنہیں اب مارننگ شو کی میزبانی ختم کرکے چینل پر کوئی کارٹون پرگرام شروع کردینا چاہیے“۔
اُنہوں نے کہا کہ ”ندا یاسر صبح میں خواتین کا اہم ترین وقت ضائع کرتی ہیں، ندا یاسر کو کتابیں پڑھنے اور اپنی گرومنگ کی ضرورت ہے“۔