چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آئی سی سی وفد کی ملاقات 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آئی سی سی وفد کی ملاقات 
کیپشن: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آئی سی سی وفد کی ملاقات 

ایک نیوز: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آئی سی سی وفد کی ملاقات، چیمپئنز ٹرافی کرانے کے انتظامات کے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی سی سی کے وفد کی قیادت کرس ٹیٹلےChris Tetley کر رہے تھے،دیگر  ارکان میں سارہ ایگرڈ اور عون زیدی شامل تھے ۔

آئی سی سی کے  وفد نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز میں سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہنا تھاکہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے ۔ اس کے مطابق انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ تمام ضروری امور بر وقت مکمل کر لئے جائیں گے۔ 

چیئرمین پی سی بی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی کے لیے پی سی بی کے عزم کا اعادہ کیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی  سلمان نصیر ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔