پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں
کیپشن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

ایک نیوز (چودھری اشرف)چوتھے ٹی 20میچ کیلئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں راولپنڈی سے لاہورپہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورپہنچنے پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو سخت سکیورٹی میں لاہور ایئرپورٹ سے ہوٹل تک پہنچایاگیا۔دونوں ٹیمیں کل سے پریکٹس کا آغاز کریں گی۔

 پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے تین میچ راولپنڈی میں کھیلے گئے ایک میچ بارش کی نظر ہوا جبکہ ایک میچ میں پاکستان اور ایک میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم نے کامیابی حاصل کی ہے،  سیریز کے اگلے دونوں میچز 25 اور 27 اپریل کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
 نیشتر سپورٹس کمپلیکس میں سیریز کے اگلے دو میچز کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی  گئیں۔ پانچ میچوں کی سیریز کے تین میچ مکمل ہونے کے بعد سیریز ایک ایک سے برابر ہے، دونوں ٹیموں کو سیریز اپنے نام کرنے کے لیے اگلے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہوگا۔