چیئرمین پی سی بی کی 140بےسہارابچوں کومیچ دیکھنے کی دعوت

چیئرمین پی سی بی کی 140بےسہارابچوں کومیچ دیکھنے کی دعوت
کیپشن: چیئرمین پی سی بی کی 140بےسہارابچوں کومیچ دیکھنے کی دعوت

ایک نیوز:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 140بے سہاراویتیم بچوں کو پاک نیوزی لینڈ میچ  دیکھنےکی دعوت دیدی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق پاک نیوزی لینڈ ٹی20میچ میں 140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم میں  پی سی بی  کے مہمان خاص ہوں گے۔ میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق  چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں۔

پی سی بی حکام  نے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ کرکے بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہنا ہے کہ بے سہارا و یتیم  بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حققیر سی کاوش ہے۔