اداکارہ ماریہ واسطی کی ویڈیو دیکھ کر لوگ کانوں کو ہاتھ لگانے لگے

ماریہ واسطی
کیپشن: ماریہ واسطی
سورس: google

ایک نیوز نیوز: پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان ماریہ واسطی غیراخلاقی وڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ماریہ واسطی کو وڈیو میں ممنوعہ شراب پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جس کی بعد اداکارہ کو ساشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ماریہ واسطی کو اپنے دوست کے ساتھ ممنوعہ طور پر شراب پیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شراب کہا جا رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے  کے بعد صارفین نے اداکارہ کو جہاں تنقید کا نشانہ بنایا وہی کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی حمایت کی۔  صارفین کا کہنا ہے کہ یہ اداکارہ کی ذاتی زندگی ہے۔

واضع رہے کہ 2018 میں بھی ماریہ واسطی کی تصاویر وائرل ہوئی تھی جس میں ماریہ واسطی کو اسی دوست کے ساتھ امریکہ کے ساحل پر موجود تھیں۔ لیکن اس وقت اداکارہ کو ان کے لباس کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔