وزیراعلیٰ مریم نوازکی ٹی ایچ کیو ہسپتال مری آمد،مریضوں کی لائنیں دیکھ کر برہم

کیپشن: Chief Minister Maryam Nawaz suddenly reached Tehsil Headquarters Hospital in Murree

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاچانک مری کےتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ نےاو پی ڈی میں مریضوں کی لمبی لائنیں دیکھ کر برہمی کااظہارکیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےمریضوں کوانتظارکر و انےپرایم ایس کی سرزنش  کردی ۔وزیراعلیٰ نےانتظامیہ کوتنبیہ کیاکہ ہسپتال کے نظام کو درست کریں، مریض دربدر ہورہے ہیں۔
مریم نوازنے ہسپتال کے مختلف شعبے اور وارڈز کادورہ کیا اور او پی ڈی کا معائنہ کیا ،وزیراعلیٰ قطار میں کھڑی خواتین سے بات چیت اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیراعلیٰ نےمریض ماں بیٹی کو دلاسہ دیاکہ گھبرائیں مت!انشاء ٹھیک ہو جائے گی۔مریم نوازنے ننھے بچے سے اظہار شفقت کیا اور ڈاکٹر کو بہترین علاج کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ نے ایمرجنسی وارڈ میں داخل مریضوں کی باری باری عیادت کی اور صحت یابی کی دعائیں کی۔مریم نواز نے ایمرجنسی میں مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کی ہدایت بھی کی۔
وزیر اعلیٰ نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو اور ہسپتال میں موجود سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔مریم نواز نے مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
وزیر اعلیٰ نے ہسپتال میں طبی ٹیسٹوں کے سہولیات کے بارے میں پوچھااور پی سی یو سنٹرکا بھی جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ نے میڈیکل وارڈ، گائنی اور نرسری میں موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیاادویات مل رہی ہیں، کوئی مسئلہ تو نہیں۔ مریم نواز کی بزرگ مریضہ سے گفتگو۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہسپتال سے واپسی پر خواتین سیکورٹی گارڈ کے کہنے پر تصویر بنوائی اور اسے گلے لگالیا۔