بین الاقوامی سطح پر بننے والی پاکستانی فلم کا ٹیزر جاری

بین الاقوامی سطح پر بننے والی پاکستانی فلم کا ٹیزر جاری

ایک نیوز: فلم دیوانہ کا ٹیزر اور میوزک ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم میں اداکارہ زارا اکبر اور عدنان خان فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے 
 تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر بننے والی فلم دیوانہ کا ٹیزر اور میوزک ریلیز، اداکارہ زارا اکبر اور عدنان خان فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ برطانیہ میں عکس بند ہونے والی فلم 2 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 پاکستانی فنکاروں کی کاوش،اداکارہ زارا اکبر اور اداکار عدنان خان نے بین الاقوامی سطح پر فلم دیوانہ بناڈالی جسے 2 جون میں دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا،دیوانہ "فلم رومانوی، تھرل ایکشن اور ٹریجڈی پر مبنی ہے، فلم کا میوزک ایم ارشد نے دیا ہے۔فلم میں زارا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، زارا اکبر اور دیگر کاسٹ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر پاکستانی فنکاروں نے ایک عمدہ کوشش کی ہے جو سب کو پسند آئے گا۔